کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آکلینڈ(سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کین ولیمسن فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ولیمسن کے مطابق میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا مگر گزشتہ چند دنوں میں سب واضح ہوا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا مناسب وقت ہے، نیوزی لینڈ کے لیے جتنا بھی کھیلا میں نے اپنا سب کچھ دیا اس پر میں فخر محسوس کررہا ہوں۔کین نے 16 سالہ کریئر میں 378 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔35 سالہ ولیمسن نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، ولیمسن نے اپنے کریئر میں 19346 رنز بنا رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں