بچے وہی کلچر سیکھتے ہیں جو والدین دیتے ہیں’نمرہ شاہد

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پر ردعمل دے دیا۔ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد نے کہا کہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ وہاں زیادہ مختصر کپڑے پہنے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے وہی کلچر سیکھتے ہیں جو والدین نے بچوں کو دینا ہے، جب بچے ملک سے باہر رہ رہے ہیں تو پاکستان کتنا ہی اچھا بن جائے آپ نے کیا کرنا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہیں نا کہیں وہ غلط کہہ رہے ہیں، کہیں وہ صحیح بھی ہیں، بات کرنے کا طریقہ غلط ہے، ان کی بات ٹھیک ہے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسلام کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں