بنگلہ دیشی کرکٹر نعیم حسن پر پولیس کا لاٹھیوں اورپائپ سے تشدد

چٹاگانگ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کے ٹیسٹ کرکٹر نعیم حسن کے ساتھ چٹاگانگ میں پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد اور بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نعیم حسن ڈھاکا ایئرپورٹ سے چٹاگانگ واپس جا رہے تھے جب انہیں راستے میں روکا گیا۔نعیم نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کی سی این جی رکشہ کو لال خان بازار کے علاقے میں روکا اور بغیر کسی واضح وجہ کے سخت رویہ اختیار کیا۔ ان کے مطابق اہلکاروں نے انہیں زبردستی پکڑ کر دوسرے رکشے میں منتقل کیا اور بعد ازاں مبینہ طور پر لاٹھیوں اور پلاسٹک پائپ سے تشدد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں