لاہور(شوبز نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کومداحوں سے بچھڑے 6برس بیت گئے۔فلم انڈسٹری کی پہلی سپر سٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا، وہ 1935میں گجرات میں پیدا ہوئیں۔صبیحہ خانم نے فلمی سفر کا آغاز بیلی سے کیا پھر لالی ووڈ میں چار دہائیوں تک راج کیا،انہیں 6بار نگار ایوارڈز کے ساتھ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ۔صبیحہ خانم نے نامور اداکار سنتوش کمار کے ساتھ47 فلموں میں کام کیا، فلم حسرت کے دوران دونوں شادی کے پاکیزہ بندھن میں بندھ گئے۔صبیحہ خانم کی کامیاب ترین فلموں میں سات لاکھ، دو آنسو، گمنام، دلا بھٹی، سرفروش، مکھڑا، دیور بھابھی، حسرت اور دامن نے انہیں پاکستان کی کامیاب ترین ہیروئن بنادیا ۔ صبیحہ خانم طویل علالت کے بعد13جون 2020 کو خالق حقیقی سے جاملیں۔




