حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالشکور ہزاروی انتقال کر گئے

لاہور (بیورو چیف)پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مرحوم منہاج القرآن کے دارالافتا کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے ہزارہا تلامذہ اندرون، بیرون ملک خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔مرحوم عرصہ 38سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے وصال پرگہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فقہ اسلامی کے عالم اور ایک بے ریا اور ممتاز عالم دین تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں