فیلڈ مارشل نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل بھارت کے خلاف فاتح سپہ سالار اور امن کے محاذ پہ کمال صبر و تحمل سے فاتح سفارتکار رہے، دونوں محاذوں پہ سرخ رو۔ وزیر دفاع نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے۔انہوںنے کہاکہ یہ توازن اور ملکی مفاد میں یکسوئی کا نتیجہ ہے، انشااللہ یہ قیادت معاشی محاذ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخ رو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں