فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل احمد انجم کی ہدایات پر لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے چک259ر۔ب کے قریب غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر کارروائی کی اور تقریبا400 کلو گرام بغیر مہر شدہ اور غیر معیاری گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک مردہ مادہ بھینس بھی برآمد ہوئی۔اس کارروائی کے نتیجے میں عباس، عدنان اور دیگر افراد کے خلاف تھانہ ڈجکوٹ فیصل آباد میں مقدمہ نمبر442/26 درج کر لیا گیا ہے۔لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی ذبح خانوں اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔




