اسلام آباد(سپورٹس نیوز)فیفا آسیان کپ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا میں کھیلا جائیگا جہاں پاکستان کو ڈویژن ون میں بھارت، میزبان انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسی ٹیموں کا سامنا ہو گا،یہ ٹورنامنٹ پاکستانی فٹبال ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان پہلی بار فیفا کے کسی ایسے ایونٹ میں شرکت کرے گا جو ورلڈ کپ یا ایشین کوالیفائرز سے ہٹ کر ہو گا۔پاکستان کو ایونٹ میں شامل کیے جانے میں پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کے فیفا حکام کے ساتھ بہتر تعلقات اور سفارتی روابط نے اہم کردار ادا کیا ہے۔




