فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سابق فنانس سیکرٹری اور نیو ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین شوکت ملک کی خوش دامن انتقال کر گئیں، مرحومہ نہایت خوش اخلاق ، ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ آج17جون بروز بدھ بعد از نماز مغرب ڈھیرہ سائیں والے قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق، نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔شوکت ملک کا فون نمبر0301-7128478ہے۔




