مبینہ پولیس مقابلے،آئس ڈیلر اور چوری کا زیر حراست ملزم زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقہ 238 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ملزم ناظم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ جڑانوالہ کے اے ایس آئی احسان اکرم نے بتایا کہ وہ زیرحراست چوری کے ملزم ناظم علی کو برآمدگی کیلئے لے جا رہے تھے کہ جب وہ 238 گ ب کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکلوں پر آنیوالے اس کے 4ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی اور ساتھی کو چھڑا کر قریبی کھیتوں میں چھپ گئے۔فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ملزم ناظم علی کھیتوں میں زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے زخمی چور کو دوبارہ حراست میںلے لیا۔ لیکر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا علاوہ ازیںتھانہ بچیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار، پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے منشیات فروش سے اسلحہ اور ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی ہے، تھانہ بچیانہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سہیل اسلم نے پولیس نفری کے ہمراہ چک نمبر 560 گ ب سٹاپ پر بسلسلہ مجرمان اشتہاری ناکہ لگایا ہوا تھا کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل پر سوار 2 کس افراد کو روکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کر دی اور 560 گ ب لنک روڈ کی جانب فرار ہو گئے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ریکارڈ یافتہ نکلا جسکی شناخت ظفر اقبال عرف صفدر ولد عباس ساکن گارڈن ٹائون فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل اور ایک کلو سے زائد آئس بھی برآمد کر لی ہے پولیس نے زخمی ہونیوالے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس تھانہ بچیانہ نے ایس ایچ او سب انسپکٹر سہیل اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں