ارمیلا کے شوہر نے دوسری شادی کرلی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے سابق شوہر محسن اختر نے دوسری شادی کرلی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بزنس مین محسن اختر نے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ ندھا بھٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ارمیلا ماتونڈکر اور محسن اختر نے ایک سال قبل علیحدگی اختیار کی تھی۔نکاح کے موقع پر محسن نے سفید شیروانی زیب تن کی جبکہ دلہن ندھا گولڈن اور آئیوری رنگ کے خوبصورت شرارے میں ملبوس تھیں۔ایک تصویر میں محسن گھٹنے کے بل بیٹھ کر اہلیہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں