فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ”ات” مچا دی، آج پھر مزید34وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 6خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ253ر۔ب کے ظہور کی اہلیہ (ش) کو اوباش ملزم شہزاد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، 189ر۔ب کے بوٹا کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، گلبرگ کے علاقہ خواجہ ٹائون کے غلام غوث کی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پور کی آمنہ بی بی کی پوتی (ل) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ چونگی نمبر8 کے وقاص کی بھانجی (م) کو ملزمان فیصل وغیرہ، جڑانوالہ کے اکمل کی بیٹی (گ) کو نامعلوم ،ماموںکانجن کے علاقہ 511گ ب کے محمد علی کی اہلیہ (ش) کو ملزمان عقیل وغیرہ نے اغواء کر لیا، سول لائن کے علاقہ سول ہسپتال دوائی لینے کیلئے آنے والے ثمینہ بی بی کے بیٹے قیصر کو اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب محمد عمر سے نقدی وفون، لکڑ منڈی کے جنید کی دکان سے نقدی، قیمتی سامان چوری، رحمان پورہ کے محبوب سے 22ہزار و فون،صدر بازار کے غلام محمد آباد کے مدثر کے سٹور سے 50لاکھ کے کپڑے چوری، رحمت ولاز کے ڈاکٹر عارف کے گھر سے قیمتی سامان چوری، ریاض الجنہ کے قریب مسکین مسیح سے نقدی و فون چھین لیا، سمانہ پل کے قریب غلام مصطفی سے نقدی وفون، ڈاکٹر چوک کے محمد احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، بانساں والی گلی کے قریب شہباز سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، مسعود آباد کے غلام حسن سے 33ہزار وفون چھین لیا، 247ر۔ب کے سلیم کی حویلی سے مویشی چوری، 75گ ب کے نسیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 275ج ب کے ےٰسین کی دکان سے بیٹریاں چوری، 81گ ب کے شاہد کے گھر سے 2بکرے چوری، 276ر۔ب کے شکیل کے ڈیرہ سے قیمتی جانور چور لے اڑے، 60ر۔ب کے محمود سے نقدی وفون چھین لیا، رسالے والا پر وقاص سے سوا لاکھ چھین لیا، اسد ٹائون جڑانوالہ کے شیراز کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 237گ ب کے بابر سے 10لاکھ وفون، میونسپل کالونی جڑانوالہ کے قریب معاذ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، علوی پارک کے ارشد علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 100گ ب کے مسعود کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 117گ ب کے عدیل شاہ کا گھر لوٹ لیا، 72گ ب کے سردار محمد کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 433گ ب کے عرفان کی حویلی سے مویشی چوری، 44گ ب کے محمد احمد سے 25ہزار، 407گ ب کے عرفان کی حویلی سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے ساجد کے ڈیرہ سے پنکھا چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی عوام لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاوہ ازیں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے مجاہد، رسول پارک سے فرقان، ملت چوک سے آصف علی، سمن آباد کے نبیل احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




