PFAکا چھاپہ،مضرصحت ملاوٹی کھویا بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 653 گ ب میں کامیاب چھاپہ مار کر مضرصحت ملاوٹی کھویا تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا’ 190 کلو ملاوٹی کھویا قبضہ میں لیکر تلف کر کے مالک سہیل کو حوالہ پولیس کر دیا۔ ایڈیشنل فوڈ سیفٹی سجاد نے اطلاع ملتے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 653 گ ب میں کھویا تیار کرنیوالے یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر گندگی کے ڈھیر اور حشرات کی بھرمار پائی گئی، تاہم فریزر میں پڑے کھویا کے سیمپل حاصل کر کے ٹیسٹ کیا گیا تھا تو وہ مضرصحت پایا گیا جس پر 190 کلومضرصحت ملاوٹی کھویا قبضہ میں لیکر تلف کر کے یونٹ کو سیل کر دیا اور مالک سہیل کو حراست میں لیکر لنڈیانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں