خواتین باسکٹ بال’ ٹورنامنٹ 17اگست کو میکسیکومیں ہوگا

برن(سپورٹس نیوز)بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 2028 لاس اینجلس اولمپکس کے لیے خواتین باسکٹ بال کا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 17 سے 23 اگست تک میکسیکو کے شہر گواڈالاخارا میں منعقد ہوگامیڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ارجنٹائن ، برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سینیگال، جنوبی سوڈان اور میزبان میکسیکو شامل ہیں۔ یہ تمام ٹیمیں 2026 خواتین باسکٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھیں اور اب انہیں اولمپکس تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔مقابلوں کی فاتح ٹیم فروری 2028 میں ہونے والے خواتین اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹس میں جگہ حاصل کریگی، جہاں اولمپکس میں شرکت کے لیے مزید سخت مقابلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں