لندن (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی 2007 کی بلاک بسٹر فلم تارے زمین پر میں درشیل سفاری کے ٹاپر بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے والے سچیت سیٹھ اب برطانیہ میں دانتوں کے کامیاب ڈاکٹر بن چکے ہیں۔ اس فلم میں ایشان آواستھی کے بڑے بھائی کو ایک نہایت ذہین طالب علم کے طور پر دکھایا گیا جو ہمیشہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا تھا۔ حقیقی زندگی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ اس کردار کو ادا کرنے والے سچیت سیٹھ نے فلم کی کامیابی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ کر ڈینٹسٹری کی تعلیم حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انسٹاگرام پر سچیت انجینئر کے نام سے مشہور ہیں انھوں نے یوہانند کشور آواستھی کا کردار ادا کیا تھا۔




