فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے فیصل آباد شہر اور تحصیل تاندلیانوالہ میں صفائی کا ٹھیکہ منسوخ کر دیاویسٹ مینجمنٹ کمپنی (FWMC) نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز فراہم کرنے والی کیئر سروسز کنسورشیم (CSC)کیخلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے جبکہ کمپنی کی پرفارمنس گارنٹی بھی ضبط کر لی گئی ہے جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق کنٹریکٹ کی منسوخی کا فیصلہ مسلسل ناقص کارکردگی، آپریشنل خامیوں، صفائی کے مقررہ اہداف پورے نہ کرنے اور بار بار ہدایات کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہونے پر کیا گیا۔ ایف ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ کمپنی کو پہلے بھی شوکاز نوٹس اور ڈیفالٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری نہ آ سکی، مانیٹرنگ رپورٹس میں بھی متعدد خلاف ورزیاں، تعینات عملے اور مشینری کی کمی اور KPIاہداف پورے نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق معاہدے کی منسوخی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ مزید قانونی و انتظامی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔




