ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) علاقے بگوآنہ سٹاپ چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس مبینہ طور پر ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسی دوران رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کیا۔حادثے میں 20 سالہ مریم دختر غلام علی شدید سر کی چوٹوں کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ فضیلت بی بی، کشور بی بی، لالاں بی بی اور محمد کاشف زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




