جڑانوالہ میںLPGکی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں دکانداروں کی جانب سے خود ساختہ اضافہ پر صارفین کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ و گردونواح میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے دکانداروں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کر دیا ہے اور 650 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں ایل پی جی سلنڈر کا ریٹ 6500 روپے تک پہنچ چکا ہے گیس کی فی کلو قیمت میں خود ساختہ اضافہ نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی چیخیں نکال دی ہیں جڑانوالہ و گردونواح میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں خود ساختہ بارے میں متعلقہ اداروں کی مبینہ چشم پوشی کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے صبح دوپہر اور شام کو 2/2 گھنٹے گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے جسکے باعث ایل پی جی سلنڈر کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے بنائی جانیوالی پیرا فورس سمیت دیگر ذمہ داران نے عوام کو گیس مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو اور قیمتوں کو کنٹرول کرنیوالے ادارے مبینہ طور پر سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف بلاتاخیر کریک ڈائون کیا جائے اور سرکاری مقررکردہ ریٹ پر ایل بی جی سلنڈر کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام حکومتی مقرر کردہ نرخوں سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں