فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 3شہریوں کیساتھ ساڑھے تین کروڑ کا فراڈ’ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی’ ملت ٹائون کے رہائشی اسامہ نے سرگودھا روڈ پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم شہروز ندیم نے کاروبار کی غرض سے 2کروڑ 89لاکھ کی رقم ادھار حاصل کی۔ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ جبکہ 266 رب کے عبدالستار کا کہنا ہے کہ ملزم انور نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 46لاکھ کی رقم حاصل کر کے رفوچکر ہو گیا۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ علاوہ ازیں ٹاٹا بازار کے تاجر عبداﷲ نے بتایا کہ ملزم آصف نے 25لاکھ کا مال لیکر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔




