لیاقت ٹاؤن میں خاتون نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت ٹائون میں خاتون نے چھت سے کود کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ لیاقت ٹائون کی 38سالہ خاتون حلیمہ مسعود کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ گزشتہ شام اس نے چھت سے چھلانگ لگا دی، سر میں شدید چوٹ آنے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ تاہم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں