چینی کمپنی کا گوادر میں361نئی ملازمتوں کا اعلان

گوادر(نامہ نگار)گوادر میں کام کرنے والی ایک چینی کمپنی نے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مقامی رہائشیوں کیلئے 361 روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، یہ اقدام کمپنی کی جانب سے ساحلی شہر میں مویشیوں کی پراسیسنگ اور برآمدی سرگرمیوں کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق ہانگینگ گروپ نے انتظامی، تکنیکی اور فیکٹری سطح کی مختلف آسامیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ توسیع گوادر میں مویشیوں کی ایک مکمل، مربوط صنعت کے قیام کو مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں