صدیق اکبر ٹاؤن میں5روزہ محافل پاک6محرم سے شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامع مسجد نور مدینہ صدیق اکبر ٹائون میں شہدا کربلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پانچ روزہ محافل کا آغاز 6محرم سے ہوگا یہ محفل روزانہ بعدنماز فجر منعقد ہوا کرے گی نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سیدنا امام حسین علیہ السلام اور آپکے رفقا کی قربانی کی یاد میں پانچ روزہ محافل میں نامور علماء کرام خطاب و نعت خوان حضرات نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ومناقب پیش کریں گے 10محرم تک منعقد ہونیوالی محافل سے علامہ سید صداقت علی شاہ بخاری گولڑوی، پروفیسر مسعوداختر، علامہ محمد اظہارالحق زاہدی ودیگر مقررین خطاب فرمائیں گے۔ سید عابد حسین شاہ بخاری گولڑوی کی اطلاع کے مطابق سابقہ روایات کے تسلسل میں اس سال بھی نواسہ رسول امام عالی مقام جناب سیدنا امام حسین علیہ السلام اور آپکے رفقا کی قربانی کی یاد میں جامع مسجد نور مدینہ صدیق اکبر ٹائون میں ہونے والی محافل سے نامور علماکرام کربلا میں دین اسلام کے جانثاروں کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے روزانہ نماز فجر کے بعد ہونے والی محافل کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جامع مسجد نور مدینہ صدیق اکبر ٹان میں ہرسال ان محافل کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں محبین اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے اختتام محفل پر محبین وشریک محافل کے لئے لنگر شریف کااہتمام بھی ہو گا(ان شااللہ الرحمن )۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں