آرمی میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ یکم جولائی سے شروع ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ تمام خواہش مند امیدوار جو(HSSCانٹرمیڈیٹ) امتحانات کے شیڈول کی وجہ سے 158 PMA L/C کے لئے اپنی رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے انہیں 23 جون سے 30 جون 2026 تک 158 PMA L/C کے لئے رجسٹریشن کا ایک اور موقع دیا جاتا ہے۔وہ امیدوار جو پہلے سے رجسٹرڈ ہیں لیکن ابتدائی ٹیسٹ میں حاضر نہیں ہو سکے وہ یکم جولائی سے15 جولائی 2026 تک ابتدائی ٹیسٹ کے لئے اپنے متعلقہ AS&RCs (آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹرز) میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں