ایگری کیمیکلز لمیٹڈ کے مالک اور سٹور انچارج کیخلاف مقدمہ

جڑانوالہ(نامہ نگار)بغیر لائسنس اور رجسٹریشن مبینہ طور پر جعلی کمپنی و ناموں سے ایگری کیمیکلز لمیٹڈ کے مالک اور سٹور انچارج کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع/اسسٹنٹ کنٹرولر فرئٹلائرز جڑانوالہ رضوان نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عدیل احمد کے ہمراہ شاہکوٹ روڈ پل 93 گ ب میں چیکنگ کے دوران ایگری کیمیکلز لمیٹڈ کے مالک عمر ارشاد اور سٹور انچارج خالد اشرف سے لائسنس اور رجسٹریشن دستاویزات طلب کی جبکہ مذکورہ فیکٹری سے نیو سپر تارا (ایس ایس پی)تیار کندہ نیو ایگری فارم فرٹیلائزر خانیوال روڈ ملتان کی 20 بوریاں فی بوری 50 کلو اور سرسبز (این پی) ناٹیروفاس تیار کندہ المعراج انٹرنیشنل حمید ٹائون ملتان کی 55 بوریاں فی بوری 50 کلو موقع پر پائی گئیں جن کی بابت گودام/فیکٹری میں موجود انچارج سٹور سے مذکورہ کھاد کی بابت کمپنی رجسٹریشن اور لائسنس بارے دریافت کیا گیا جو فراہم نہ کر سکا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان نے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھیجوا دئیے ہیں مذکور نے استغاثہ دیتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ الزام علیہان نے سپرتارا کھاد مالیت 10 لاکھ 900 روپے اور سرسبز 9 لاکھ 30 ہزار روپے بغیر رجسٹریشن و لائسنس مبینہ طور پر جعلی کمپنی و ناموں سے کاروبار میں ملوث ہونے کے جرم کا ارتکاب کیا ہے پولیس تھانہ صدر نے پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں