عالم اسلام کا متحدہونا وقت کی اہم ضرورت ہے

لاہور (بیوروچیف )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں بین المسالک اتحاد ناگزیر ہے، حضرت امام حسین کی شہادت نے حق اور سچ کے راستے پر ثابت قدم رہنے کا درس دیا، دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خلاف متحد ہوناوقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے امام بارگاہ نواب پیلس اور امام بارگاہ حویلی الف شاہ کے دورہ کے موقع پر شرکا ء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی جلوس عاشورہ کے متولی آغا حسین قزلباش اور پیپلز پارٹی کے رہنما زاہد ذوالفقار خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں