ٹیکس میں اضافہ نہ ہوسکا،سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا امکان

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ٹیکس میں اضافہ نہ ہونے پر قیمتوں میں بڑی کمی، سولر پینلز ذخیرہ کرنے والوں کوبڑے نقصان کا سامنا، تاجر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ،تفصیلا ت کے مطابق وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس نہ لگانے کے فیصلے کے بعد مارکیٹ میں سولر پلیٹوں کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں۔ بجٹ سے پہلے ٹیکس میں اضافہ کی افواہوں کے باعث تاجروں نے سولر پینلز کابڑا سٹاک جمع کر لیا تھا جس سے قیمتیں 4ہزار سے 9ہزار روپے فی پلیٹ تک بڑھ گئی تھیں مگر اب یہ اضافہ واپس ہوتا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے سولر پینلز کی قیمتوں میں 4ہزارسے 9ہزار روپے فی پلیٹ تک کمی آئی آگئی،مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید گرنے کا امکان ہے۔ جن تاجروں نے قیمتیں بڑھنے کی توقع میں سولر پینلز سٹاک کر لئے تھے انہیں اب نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب عام صارفین کے لیے سولر سسٹم دوبارہ سستا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں