ڈکیتی،چوری کی37وارداتیں،مرغیوں سے لوڈ مزدا ٹرک چھین لیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی37سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا ، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین خواتین اور2نوجوانوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویوں کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ حیدر آباد کے نعیم اقبال کی اہلیہ (ص) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، جڑانوالہ کے علاقہ رضا ٹائون کے ظہیر عباس کی ہمشیرہ(ر) کو اوباش ملزمان شاہد وغیرہ، قصبہ تاندلیانوالہ کے سیف علی کی بھانجی (ر) کیساتھ اوباش ملزم مانی وغیرہ کی زیادتی کی کوشش، سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون کے اسامہ کے بھائی 40سالہ طلحہ اور ٹھیکری والا کے طلحہ کا والد افضل گھر سے ڈیوٹی پرگئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ لکڑ منڈی کے مزمل کی دکان سے پانچ لاکھ کی نقدی چوری، ٹرک سٹینڈ کے زعیم کا لاکھوں کا مال چور لے اڑے،شاہی چوک کے شیخ آصف کے گھر کے تالے توڑ کر 6لاکھ مالیت کے زیورات’ نقدی چوری، ڈائیوو روڈ پر عبدالرحمن سے30ہزار و فون، سدھو پورہ بسم اللہ ٹائون کے زمان کی شاپ سے قیمتی سامان چور لے اڑے،58ج ب کے ارسلان سے اڑھائی لاکھ چھین لیے، 263ج ب کے عباس کے گھر ملازم خواتین صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر گئیں، 281ر۔ب کے رضوان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے، 243ر۔ب کے مجید کی حویلی سے مویشی چوری ہو گئے، 237ر۔ب کے مبشر کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 228ر۔ب کے کامران کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، 240ر۔ب کے عمران کی دکان سے کریانہ کا سامان چور لے اڑے، ابن مریم کالونی کے نبیل پرویز کی عدم موجودگی میں چور گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، کریم ٹائون کے ارشد کی حویلی سے بھاری مالیت کا سامان چوری، بخاری ٹائون میں حسین کے گھر سے سولر پلیٹس چوری،374گ ب کے انور کے گھر سے دو بکرے چوری، علی ٹائون کے طاہر فاروق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 161گ ب کے ثاقب علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ستارہ کالونی کے فیصل سے 40ہزار وفون، گلشن حرم کے قریب فرزانہ بی بی سے پرس چھین لیا،126گ ب کے اکرم کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 630گ ب کے نواب شیر سے 22ہزار وفون چھین لیا، 226ر۔ب کے ارشد سے 70ہزار، تاندلیانوالہ کے احسن کے گھر 6لاکھ کا ڈاکہ، محلہ رضا آباد سمندری کے زاہد علی سے 13لاکھ وبیگ چھین لیا، 115گ ب کے خضر کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں چک جھمرہ کے اظہرا الحق، ریلوے کالونی کے شہزاد، جڑانوالہ کے خالد محمود، 61گ ب کے بلال، قصبہ تاندلیانوالہ کے عاشق علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے ڈرائیور اور ہیلپر کو اغواء کر کے برائلر مرغیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہو گیا، پولیس نے ناکہ بندیاں کر کے ڈاکوئوں کے گروہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمندری کے رہائشی محمد عکاشہ نے بتایا کہ وہ پولٹری کا کاروبار کرتا ہے اور اس کا ڈرائیور اور ہیلپر مزدا ٹرک پر مرغیاں لوڈ کر کے جا رہے تھے کہ جب وہ مونیاں والا بنگلہ کے قریب پہنچے تو سات مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر ڈرائیور اور ہیلپر کو رسیوں سے باندھ کر اغواء کر لیا اور ان کے موبائل فونز بھی چھین لیے اور مختلف شاہراہوں پر گھماتے رہے اور پھر سرراہ کھیتوں میں پھینک کر برائلر مرغیوں سے بھرا ٹرک لے کر رفوچکر ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر سٹی سمندری پولیس نے مختلف شاہراہوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں