ریلوے ٹریک کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نئی تعیناتی پر ریلوے پرمانئنٹ وے انسپکٹر اظہر اقبال ڈھکو نے چارج سنبھالتے ہی فیصل آباد سے رسالے والا اسٹیشن تک موٹر ٹرالی انسپکشن کی۔ ریلوے ٹریک کی حالت اور ریلوے پھاٹکوں پر تعینات ریلوے ملازمین کے ساتھ سوالوں جوابات کرتے ہوئے ملازمین کو شاباش اور سرزنش کرتے ہوئے ریلوے گینگ مینوں کو بھی چیک کیا۔ تمام ریلوے ملازمین نے پرمانئنٹ وے انسپکٹر اظہر اقبال ڈھکو کا پرجوش استقبال کیا۔ پرمانئنٹ وے انسپکٹر نے تمام ملازمین کو ریلوے ٹریک پر کام کرنے کا ٹاسک دیا۔ اظہر اقبال ڈھکو کا کہنا تھا کہ پہلے ترجیحی بنیادوں پر ریلوے ٹریک کو محفوظ اور فاسٹ ٹریک بنا کر دم لیں گے تاکہ ریلوے ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر محفوظ سفر کر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں