طلبہ کی معاونت’ امتحانی عملہ کے 5 ارکان کیخلاف کارروائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امتحانی نظام کی شفافیت کو برقرار رکھنے و بوٹی مافیا کی سرکوبی کیلئے ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد مسرت جبیں کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹرسلیم تقی شاہ نے مختلف امتحانی مراکز میں اچانک کامیاب چھاپے مارکر غفلت ولاپرواہی کے مرتکب و طلبا سے پیسے وصول کرکے انہیں امتحان میں ناجائز سہولت کاری فراہم کرنے کے ٹھوس شواہد ملنے پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول274ج ب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ, گورنمنٹ ہائی سکول 275 ج ب سے سپرنٹنڈنٹ, ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران جبکہ سنٹر نمبر 246 گورنمنٹ حسینیہ ہائی سکول جھنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر فارغ کر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت محکمانہ کارروائی کیلئے سفارشات بھی ہائیر اتھارٹی کو ارسال کر دیں جس کے تسلسل میں ڈی ای او جھنگ نے گورنمنٹ ہائی سکول ماجھی سلطان جھنگ کے ٹیچر امان اللہ کو فوری طور پر معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا- سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے میرٹ, امتحانی وقار کی بحالی, شفافیت کے فروغ اور نقل کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ویژن کے مطابق انسداد نقل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد مسرت جبیں نے اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں کہ ذہین طلبا و طالبات کے بہترین مستقبل و وزیراعلی پنجاب کے نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے کہا کہ امتحانی سنٹرز پر طلبا و طالبات کو پرسکون ماحول و بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کسی بھی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں