ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ہولی وڈ پروجیکٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اسٹار انجلینا جولی کے ساتھ نظر آئیں گی، تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔پرینکا چوپڑا کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں موجود ان دونوں کے مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے، لیکن لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا یہ جوڑی کسی فلم، اشتہار، یا کسی فلاحی مہم میں ایک ساتھ نظر آئے گی، کیونکہ یہ دونوں عالمی سطح پر اپنے فلاحی کاموں کیلیے بھی جانی جاتی ہیں۔




