بچوں نے کھویا ہوا حوصلہ بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا’ انجلینا جولی

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد وہ اندر سے بالکل ٹوٹ چکی تھیں لیکن ان کے بچوں کی وجہ سے ان میں دوبارہ ہمت اور اعتماد واپس آ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی جریدہ ورائٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد زندگی میں آنے والے مشکل وقت اور اپنے دکھوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔اپنی زندگی کے اس کٹھن دور کو یاد کرتے ہوئے ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اس حادثے نے مجھے کچھ عرصہ کے لیے بالکل گرا دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں