ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پولیس کانسٹیبل گرفتار،4موٹر سائیکلیں برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون علی اکبر نے موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث کانسٹیبل ثقلین کو گرفتار کر کے 4موٹرسائیکل برآمد کر لیے اور مزید تفتیش کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون سب انسپکٹر علی اکبر نے مشکوک سرگرمیوں پر کانسٹیبل ثقلین کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو اس نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر کے شہریوں سے موٹرسائیکلیں’ نقدی وغیرہ چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف جرم کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں چھینی جانیوالی 4موٹرسائیکلیں برآمد کروا دیں جس پر ایس ایچ او نے پکڑے جانیوالے کانسٹیبل اور اس کے گروہ میں شامل ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ جب محافظ ہی لٹیرے بن جائیں تو پھر عوام کا کیا حال ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ڈاکو کانسٹیبل کو بھی سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں