فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ بائی پاس چک برلان کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق’ گلستان کالونی قبا پارک سے شہری کی تشدد زدہ نعش برآمد’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ تفصیل کے مطابق 263 رب کا رہائشی 45 سالہ امجد ولد رفیق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ کینال روڈ بائی پاس چک برلان کے قریب پہنچا تو نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا جبکہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی قبا پارک میں نامعلوم سفاک افراد نے 35سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر نعش پھینک کر فرار ہو گئے۔




