فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ عبداللہ پور ڈگری کالج کے بالمقابل دکان کی بالائی منزل میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، بتایا جاتا ہے کہ دکاندار نے بالائی منزل پر کمرہ کرایہ پر لے رکھا تھا اور سیڑھیوں میں سولر بیٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی ، تو کمرہ میں موجودہ3افراد باہر نکل آئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دیگر دو افراد کو بالکونی سے بحفاظت نیچے اتار لیا، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا۔




