طارق طافو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکار اور میوزک پروڈیوسر طارق طافو مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، تدفین منگل کو ہوگی۔طارق طافو مشور موسیقار اور طبلہ نواز استاد طافو خاں کے فرزند تھے۔ مرحوم طارق طافو اپنے خاندان کی موسیقی کی روایت کو آگے بڑھا رہے تھے۔ وہ لیجنڈری سنگر غلام علی کے داماد بھی تھے۔ انھوں نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پرفارم کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے موسیقی کے میدان میں بہت کچھ استاد غلام علی سے سیکھا اور انہیں اپنی “یونیورسٹی” قرار دیا تھا۔ ان کے متعدد گیت مقبول ہوئے، جن میں لاہور لاہور ہے، بریک اپ اور ڈینگی وانگولڑ گئی ایں، شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں