فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے بیرون ملک ملازمت کے نام پر فراد کے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم منیر حسین کو گرفتار کر لیا، پکڑے جانیوالے ملزم منیر حسین نے یوکے ٹریڈرز کے نام سے ادارہ کھول رکھا تھا جہاں پر سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوا کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر رقوم بٹورتا تھا اور سادہ لوح شہری کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 80لاکھ کی رقم وصول کی اور حسب معاہدہ روزگار فراہم کیا نہ رقم واپس کی اور ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے تین مقدمات درج تھے۔ تاہم ایف آئی اے سب انسپکٹر شبیر خان نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




