PFAکا گودام پر چھاپہ،6ہزار لیٹر جعلی آئل برآمد،ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نشاط آباد کے علاقہ 8 ج ب میں گودام پر چھاپہ مار کر جانوروں کی باقیات کو پگھلا کر 6 ہزار لیٹر جعلی آئل برآمد کر لیا اور گودام مالک کمال عصمت اور حمزہ کو حوالہ پولیس کر دیا’ مضرصحت آئل قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا۔فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ 8 ج ب شہباز نگر کے قریب میاں کمال عصمت اور حمزہ کے گودام پر چھاپہ مارا تو وہاں پر جانوروں کی باقیات کو پگھلا کر تیار کیا جانے والا مضرصحت آئل پایا گیا۔ جس کا وہ کوئی ریکارڈ پیش نہ کر سکے جو کہ مبینہ طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ تاہم ٹیم نے 6ہزار لیٹر مضرصحت آئل کو قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا اور تھانہ نشاط آباد میں انسانی صحت سے کھیلنے والے گودام مالک کمال عصمت اور اس کے ساتھی حمزہ کو حوالہ پولیس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں