فیصل آباد ڈاکوؤں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا،43وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 43وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو، 4خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا ، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ رشید آباد کی (ش) کو اوباش ملزم طارق اور ملت ٹائون کے علاقہ منیر پارک کے سجاد کی بیٹی (ن) کو اوباش ملزم نے گھر داخل ہو کر بے آبرو کر دیا، غلام محمد آباد کے علاقہ سدھو پورہ کے اکرم کی جواں سالہ بیٹی (ک) کو ملزم ہاشم وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 273ج ب کے علی رضا کی بیٹی (ف)، بلوچنی کے علاقہ 97ر۔ب کے نثار اکبر کی اہلیہ (ت) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزم، جڑانوالہ کے علاقہ فیصل پارک کے اویس کی ہمشیرہ(ف) کو اوباش عاطف نے اغواء کر لیا، نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے عمر دراز کا بھانجا حسنین گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ضلع کچہری کے قریب عابد سے فون، اکائونٹس آفس کے عمر قیوم سے قیمتی فون چھین لیا، فیصل ہسپتال کے قریب معین الدین کے کارخانے سے 25لاکھ مالیت کا سامان چور لے اڑے، سعید کالونی کے صابر علی سے 36ہزار، خیابان کالونی کے اظہر مشتاق کے بھائی سے سکوٹی چھین لی، کوہ نور میں عامش طاہر کے آفس سے سوا تین لاکھ کے لیپ ٹاپ اور سامان چور لے اڑے، چباں روڈ پر کرامت کی ہمشیرہ سے طلائی بالیاں چھین لی، نشاط آباد کی روبینہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، نشاط آباد کے علاقہ محلہ گارڈن کے اسلم کے گھر کا صفایا کردیا گیا، 165ر۔ب کے ظہیر کے گھر سے بکرا چوری، 126ر۔ب کے غلام شبیر کے زیرتعمیر گھر سے سوا لاکھ کا سامان چوری، فاروق آباد کے دائود کی دکان سے قیمتی سامان چوری، ریلوے گودام پارکنگ سے ریاض کی تین بیٹریاں چور لے اڑے، ڈجکوٹ روڈ پر آفتاب عاصم سے گن پوائنٹ پر 20ہزار وفون چھین لیا، 249ر۔ب کے ریاض کے ڈیرہ سے مویشی چوری، پیپلز ٹائون کے امجد کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری، 243ر۔ب کے عابد جہانزیب سے نقدی وفون، 263ر۔ب کے قریب حیدر علی سے نقدی وفون چھین لیا، 225ر۔ب کے اکبر علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 296ر۔ب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قریب بجلی کا ٹرانسفارمر چوری، 66ج ب کے رشید کے لوڈر رکشہ سے سوتر چوری، 209ر۔ب کے ساجد رشید کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، میاں پارک کے قریب طیب سے 5ہزار وفون چھین لیا، 275ج ب کے گلزار سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 124گ ب کے وسیم سرور سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی، 118گ ب کے وقار احمد سے 50ہزار وفون، 76ر۔ب کے اختر کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، جھمرہ روڈ پر عابد فاروق سے 35ہزار وفون چھین لیا، 622گ ب کے ظفر اقبال کی حویلی سے مویشی چوری، فتح گڑھ شاہ کے احمد کے ڈیرہ سے 100من مکئی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے ظہیر عباس سے نقدی وفون، 117گ ب کے ارسلان کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 49گ ب کے قیصر علی کی حویلی سے سولر پلیٹس چور لے اڑے، 442گ ب کے احمد رسول سے موٹرسائیکل ونقدی چھین لی اور دیگر وارداتوں میں لاکھو ںکا مال و اسباب لوٹ لیاگیا۔ علاوہ ازیں حاجی آباد کے شہباز احمد، 258ر۔ب سے عدیل، اقبال نگر کے عثمان، اسلام پورہ کے عمران، مندر بازار جڑانوالہ سے اویس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں