گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے2بچے ڈوب کر جاں بحق

منکیرہ (نامہ نگار) منکیرہ کے نواحی علاقے سڑکی کے قریب گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے، جن میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں بچے نہانے کے لیے گریٹر تھل کینال گئے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے 12 سالہ طیب اور 8 سالہ محمد شاہد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں