فرانس میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی وزیر اعظم سیباسٹین لیکورنو نے ملک میں ڈوبنے سے مرنے والی کی تعداد 40ہونے کی تصدیق کردی ۔گرمی کی لہر سے متعلق ہنگامی اجلاس سے خطاب میں فرانسیسی وزیراعظم نے کہاکہ مختلف مقامات پر نہانے کے دوران ڈوبنے والے افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔سیباسٹین لیکورنو نے ان واقعات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ18جون سے اب تک ملک میں ڈوبنے کے باعث 40اموات ہوئی ہیں،جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔فرانس کے محکمہ موسمیات ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہوا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں