یکم جولائی سے پراپرٹی کی خریدوفروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی

اسلام آباد(بیورو چیف)حکومت نے یکم جولائی سے پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے پر ایڈوانس ٹیکس میں کمی کرکے نئی شرح نافذ کرنے کی منظوری دے دی، فنانس بل کی منظوری کے بعد یکم جولائی سے شروع ہوئے نئے مالی سال کے آغاز سے ملک بھر میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نئی شرح سے ٹیکس وصولی ہوگی۔نئے قانون کے تحت یکم جولائی سے جائیداد فروخت کرنے والے شخص سے مجموعی رقم کا 2.75فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔دوسری جانب جائیداد خریدنے والے شخص پر بھی پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا 1.25فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا جس سے پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری لاگت بڑھنے کا امکان ہے،اسی طرح منظور کردہ فنانس بل کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر اور بینکس پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔یکم جولائی سے بینکنگ کمپنیوں اور فرٹیلائزرسیکٹر کی پندرہ کروڑروپے سے زائد کی آمدن پر 10فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ دیگر تمام کارپوریٹ کمپنیوں کی 50کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 8فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں