جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم 27جولائی کوپاکستان آئیگی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی کاوشوں سے جنوبی کوریا کی مینز نیشنل ہاکی ٹیم 27 جولائی سے 9 اگست 2026 تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی ٹریننگ کیمپ اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جنوبی کوریا کا 25 رکنی وفد پاکستان پہنچے گا، جس میں 20 کھلاڑی اور 5 آفیشلز شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران کورین ٹیم پاکستان کے جدید ہاکی انفرا اسٹرکچر سے استفادہ کرتے ہوئے باقاعدہ ٹریننگ سیشنز کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں