ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں جب قدم رکھا تو راستہ آسان نہیں تھاکانز لائنز کانفرنس کے دوران ایک خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ جب میں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو راستہ آسان نہیں تھا، کیونکہ میرے والدین ڈاکٹر تھے اور فلم انڈسٹری سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ اس زمانے میں فلمی صنعت ایک محدود اور مخصوص شعبہ سمجھی جاتی تھی۔




