والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ بیٹے نے خود کو گولی مارلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ باہلک کے علاقہ 607 گ ب کے رہائشی عامر حسین ولد ریاست علی کا کسی بات پر اپنے والد سے تلخ کلامی ہو گئی، والد نے ڈانٹ پلائی تو وہ دل برداشتہ ہو گیا اور کمرہ میں جا کر خود کو گولی مار کر زخمی کر دیا، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ نے کمرہ میں دیکھا تو عامر حسین خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں