جڑانوالہ میں اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود میں کمرے سے رسیوں سے بندھی 5دن پرانی لاش برآمد، مقتول کی شناخت عابد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 115گ ب میں واقع گھر کے کمرے سے شدید بدبو پھیل رہی ہے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر کمرے سے 5دن پرانی رسیوں سے بندھی ہوئی لاش برآمد کر لی ہے۔ لاش 5دن پرانی ہونے مسخ ہونا شروع ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت عابد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ پولیس تھانہ صدر نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کرکے تمام تر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں