فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ میں پھولوں کے گجرے فروخت کرنے والے 9سالہ بچے سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے اوباش ملزم پولیس چھاپے کے دوران موٹرسائیکل سے ٹکرا کر ٹانگ تڑوا بیٹھا’ پولیس نے مضروب کو حراست میں لیکر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے بتایا کہ ملزم شاہد نے دو روز قبل پھولوں کے گجرے فروخت کرنے والے 9سالہ لڑکے احمد ولد عبدالستار کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ جسکی گرفتاری کیلئے سب انسپکٹر سہیل امجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ملزم شاہد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، تعاقب کرنے پر ملزم شاہد کی موٹرسائیکل سے ٹکر لگنے سے ٹانگ ٹوٹ گئی۔ پولیس نے ملزم شاہد کو حراست میں لیکر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




