گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے قبرستان جانیوالے سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ معلوم ہواہے کہ ملت ٹائون کامحمد ریاض اپنے والدین کی قبرپرجارہاتھاکہ جس کوچک نمبر 278 ر ب کے قریب دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئو ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 30ہزارروپے کی نقدی چھین لئے اور کامیاب واردات کے بعد فرارہوگئے ۔واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔




