لندن (سپورٹس نیوز)سابق ومبلڈن چیمپئن کرس ایورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بے رحم کینسر تیسری مرتبہ واپس آ گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق18 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی کرس ایورٹ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر اپ ڈیٹ دی ہے۔کرس ایورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے متعدد اسکینز سے معلوم ہوا کہ کینسر دوبارہ واپس آ گیا ہے۔




