ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سابق صدر امین الاسلام نے آئی سی سی سے بنگلادیش کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ سابق صدر بی سی بی امین الاسلام نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور آئی سی سی پر زور دیا ہے کہ بنگلادیش میں فنڈنگ کو فریز کیا جائے۔سابق صدر نے آئی سی سی کو رواں ہفتے 14صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے، خط میں سابق صدر نے بی سی بی کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ امین الاسلام نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ انہیں صدر کے عہدے پر بحال کروایا جائے اور عالمی گورننگ باڈی سے کہا ہے کہ بی سی بی کی مالی معاونت نہ کی جائے۔بنگلا دیشی میڈیا نے کہا کہ امین الاسلام کے خط سے متعلق آئی سی سی نے بی سی بی کو آگاہ کیا ہے، بی سی بی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد آئی سی سی کو جواب دے گا۔دوسری جانب بی سی بی کے سابق صدر امین الاسلام نے اپنے حوالے سے چھپنے والی خبروں کی تردید کر دی۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو بی سی بی کے فنڈز روکنے کی درخواست والی خبر دیکھی۔




