کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل مامیا شاہ جعفر نے سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔پیشکش لو دی سوں میں مامیا شاہ جعفر نے فرحان سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنی۔فلم میں مامیا کے کردار کو بھرپور پذیرائی ملی اور لوگوں نے فلم کی کہانی کو بھی پسند کیا۔تاہم اب حال ہی میں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ کس طرح ایک خود کار مدافعت کی بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہے اور اس کا مقابلہ کرنا بھی آسان نہیں ہے۔




